Punjab All Boards Result and Position Holders check here
لاہور14 -جولائی- بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات2019ء میں پوزیشن لینے والے طلبا کے ناموں کا اعلان ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی موجودگی میں شام چھ بجے کیا۔ بورڈ کے نتائج کے مطابق مجموعی طور پر پہلی پوزیشن کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز شادمان کالونی لاہور کے دانش اطہر نے 1092 نمبر لے کر حاصل کی مجموعی طور پر دوسری پوزیشن تین طالبِ علموں دی پنجاب گرلز ہائی سکول 537-Kجوہر ٹاؤن لاہورکی انوشہ زکریا،لاہور ریلائنس بوائز ہائی سکو ل 82زینت بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے سید حسن عباس اور امریکن لائسٹف ہائی سکول فار بوائز 1توحید پارک گلشن ِ راوی لاہور کے محمد عفان عامر نے 1090نمبر لے کر حاصل کی۔ اسی طرح سے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن دو طالبات ڈویثرنل پبلک گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن لاہور کی صبا ء اقبال اور گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن لاہور کی سائرہ حیات نے 1089نمبر لے کر حاصل کی۔
سائنس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز شادمان کالونی لاہور کے دانش اطہر نے 1092 نمبر لے کر حاصل کی۔جب کہ دو طلبا لاہور ریلائنس بوائز ہائی سکو ل 82زینت بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے سید حسن عباس اور امریکن لائسٹف ہائی سکول فار بوائز 1توحید پارک گلشن ِ راوی لاہور کے محمد عفان عامر نے 1090نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن قاضی گرائمر بوائز ہائی سکول کوہ نور ہاؤسنگ سکیم قینچی امر سدھو لاہور کے محمد غفران بیگ، علی پبلک بوائز ہائی سکول شاہ جہان روڈ رحمان پورہ لاہور کے عمار ندیم اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1شاہ کوٹ ننکانہ صاحب کے حسن اکبر گورائیہ نے 1087نمبر لے کرکامیاب رہے
۔سائنس گروپ طالبات میں دی پنجاب گرلز ہائی سکول 537-Kجوہر ٹاؤن لاہورکی انوشہ زکریا 1090نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،جب کہ سائنس گروپ طالبات میں دوسری پوزیشن ڈویثرنل پبلک گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن لاہور کی صبا ء اقبال اور گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن لاہور کی سائرہ حیات نے 1089نمبر لے کر حاصل کی۔ ڈویثرنل پبلک گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن لاہور کی کنول فاطمہ،دی کیتھڈرل گرلز ہائی سکول نمبر4بلاک پی 1ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن لاہور کی ایمان شفقت اور ایفا ء گرلز ہائی سکول (طیبہ کیمپس) اہلو سٹاپ مین فیروز پور روڈ کاہنہ نو لاہور کی ارحمہ شاہد 1088نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن مسلم پبلک ماڈل گرلز ہائی سکول فار بوائز گھینگ روڈ ڈیمو آناروڈ شیخوپورہ کے عثمان افتخار نے 988نمبر لے کر حاصل کی۔جب کہ دوسری پوزیشن کے لیے گورنمنٹ اصلاح معاشرہ ہائی سکول شاد باغ لاہور کے مبشر لیاقت 982نمبر لے کر حق دار ٹھہرے۔تیسری پوزیشن ضلع لاہور کے وہاب یوسف اور گورنمنٹ ہائی سکول جیا بگا لاہور کے محمد عباس نے981نمبر لے کر حاصل کی۔
آرٹس گروپ طالبات میں پہلی پوزیشن پاک اینجلز فاؤنڈیشن گرلز ہائی سکول 178اے گلشن ِ راوی لاہور کی سحرش ا فضل نے 1042 نمبر لے کر حاصل کی جب کہ دوسری پوزیشن کے لئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید ٹرسٹ ماڈل ہائی سکول فار گرلز صدیق پورہ لاہور کینٹ کی ملائکہ 1034نمبر لے کر کامیاب رہی۔تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سلامت پورہ لاہور کی یاسمین فوزیہ 1028نمبر لے کر کامیاب رہیں۔اِس موقع پر چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے پوزیشن حاصل کرنے والے طالبِ علموں کو مبارک باد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ آئیندہ زندگی میں بھی محنت اور لگن کے ساتھ مزید تعلیمی کامیابیاں حاصل کریں گے۔ تقریب میں سیکرٹری ڈاکٹر ریحانہ اِلیاس کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل بھی موجود تھے۔
لاہور بورڈ کے ترجمان کے مطابق میڑک کے تفصیلی نتائج کا اعلان 15جولائی (سوموار) کو صُبح 10:00بجے کیا جائے گااور پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب پرل کانٹی نینٹل ہوٹل مال روڈ کے پیلس ہال میں منعقد ہوگی۔جس کے
مہمانِ خصوصی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز ہوں گے۔تقریب میں پوزیشن ہولڈر طالب علم، ان کے والدین، اساتذہ اور شُعبہ تعلیم سے وابستہ نمایاں شخصیات شریک ہوں گی




Share Your Comment